کوٹہ حادثہ: مہلوکین کے کنبہ کو 2-2 لاکھ روپے امدادی رقم دے گی راجستھان حکومت

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کوٹہ حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مہلوکین کے کنبہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا، یہ حادثہ اس وقت ہوا جب دولہے سمیت 9 لوگوں کو لے جا رہی ایک کار چنبل ندی میں گر گئی۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کوٹہ کے نیاپورہ علاقہ میں ایک پلیا سے چنبل ندی میں کار گرنے کے بعد مارے گئے لوگوں کے کنبہ کو دو دو لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق اس حادثے میں کار سوار سبھی لوگوں کی موت ہو گئی اور ان میں سے 6 جئے پور کے تھے جب کہ تین لوگ سوائی مادھوپور، چوتھ کا برواڑا کے رہنے والے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے غمزدہ گھر والوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب دولہے سمیت 9 لوگوں کو لے جا رہی ایک کار کوٹہ کے نیاپورہ کے پاس ایک چھوٹی سی پلیا سے چنبل ندی میں گر گئی۔ پولیس کی ٹیم اور غوطہ خور اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور بچاؤ کام شروع کیا۔ سبھی لاشوں کو برآمد کر لیا گیا ہے اور کرین کی مدد سے کار کو باہر نکالا گیا۔ یہ بارات سوائی مادھو پور (چوتھ کا برواڑا) سے اجین جا رہی تھی اور کار کو پلٹتے دیکھ کر ایک راہگیر نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔