یو پی انتخابات: لکھنؤ میں پرینکا گاندھی کے روڈ شو میں جم غفیر، للن کمار کے لیے مانگے ووٹ

پرینکا گاندھی نے لکھنؤ کے بخشی کا تالاب اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار للن کمار کے لیے ووٹ مانگے۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCUttarPradesh
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCUttarPradesh
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش میں چوتھے مرحلے کے انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔ اس مرحلے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھنؤ کے چنہٹ میں روڈ شو کے ذریعے گھر گھر عوامی رابطہ کیا۔ اس دوران پرینکا گاندھی کے روڈ شو کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

جیسے ہی پرینکا گاندھی کا قافلہ چنہٹ کے علاقے سے سڑکوں پر نکلا تو ہزاروں لوگ انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔ ہجوم نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کئی نوجوانوں کو ٹی شرٹ پہنے دیکھا گیا جس پر پرینکا گاندھی کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔ آپ کو بتا دیں، پرینکا گاندھی نے لکھنؤ کی بخشی کا تالاب اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار للن کمار کے لیے ووٹ مانگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */