راجستھان: نئے میڈیکل کالجوں کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

ریاستی چیف سکریٹری نرنجن آریہ نے کہا کہ میڈیکل اداروں کے کمروں کے تعمیراتی کام طے وقت کے مطابق اگلے سال اپریل تک پورے کیے جائیں تاکہ آئندہ اکیڈمک سیشن میں یہاں کلاسز شروع ہو جائیں۔

نرنجن آریہ
نرنجن آریہ
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں چیف سکریٹری نرنجن آریہ نے ریاست میں نئے میڈیکل کالجوں کی عمارتوں کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ نرنجن آریہ نے آج میڈیکل کالجوں کے تعمیراتی کاموں کی جائزہ میٹنگ میں یہ ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ چتوڑ گڑھ، دھولپور، شری گنگا نگر اور سروہی ضلعوں میں ان میڈیکل اداروں کے کمروں کے تعمیراتی کام طے وقت کے مطابق اگلے سال اپریل تک پورے کئے جائیں، کیونکہ آئندہ اکاڈمک سیشن میں یہاں کلاسیں شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف محکمے اور مقامی ضلع انتظامیہ ان کالجوں کے تعمیراتی کاموں میں میڈیکل ایجوکیشن محکمے کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرکے کام کریں، تاکہ راجستھان کے عوام کو نئے میڈیکل کالجوں کے ذریعہ سے میڈیکل سہولیات کا تحفہ جلدی مل سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو کچھ ضلعوں میں میڈیکل کے لئے زمین الاٹ، الاٹڈ زمین کے لئے مکمل راستے، پانی کی سپلائی اور بجلی لائنوں کی شفٹنگ جیسے سبھی کاموں کو آپسی تال میل قائم کرکے ترجیحٰ بنیاد پر نمٹانے کی ہدایت دی۔


میٹنگ میں میڈیکل کی تعلیم کے سرکاری سکریٹری ویبھو گالیا نے بتایا کہ ریاست میں 16 نئے میڈیکل کالجوں کے لئے نئی عمارتوں کی تعمیر کی جانی ہے اور پہلے سے ہی شروع ہوچکے سات دیگر کالجوں کے لئے دوسرے فیس کے تعمیراتی کام مجوزہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھولپور، چتوڑ گڑھ، شری گنگا نگر اور سروہی میں کالجوں کے تعمیراتی کام کے لئے ٹینڈر عمل حتمی مرحلے میں ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں ان کالجوں کے تعمیراتی کاموں کےلئے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

ویبھو گالیا نے بتایا کہ نئی تجویز 16 کالجوں میں سے بوندی، جیسلمیر اور سوائی مادھوپور کے لئے ٹینڈر جاری کئے جا چکے ہیں۔ باقی دو ضلعوں الور اور باراں کے لئے بھی جلد ہی ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال میں شروع ہو چکے باڑمیر، بھرت پور، بھیلواڑا، چرو، ڈونگر پور، پالی اور سیکر ضلعوں میں میڈیکل کالجوں کےلئے اگلے مرحلے کے تعمیراتی کام کے لئے تجویز تیار کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔