’راجستھان چرنجیوی یوجنا‘ ہندوستان کا سب سے بڑا صحت سیکورٹی منصوبہ ہوگا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ اب راجستھان میں غریب یا متوسط طبقہ کے کنبوں کو سب سے اچھا علاج مل سکتا ہے، انھیں اپنا گھر نہیں فروخت کرنا پڑے گا یا قرض نہیں لینا پڑے گا، کوئی زیور رہن نہیں رکھنا پڑے گا۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر ایکس&nbsp;</p></div>

راہل گاندھی / تصویر ایکس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے راجستھان کے لیے پارٹی کا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس میں ریاستی حکومت کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم کو 25 لاکھ روپے سے دوگنا کر 50 لاکھ روپے کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ انتخابی منشور جاری ہونے کے کچھ گھنٹے بعد سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ چرنجیوی ہیلتھ انشورنس منصوبہ ہندوستان کا سب سے بڑا صحت منصوبہ بن جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی غریب یا متوسط طبقہ کو علاج کے لیے اپنے زیور رہن رکھنے یا گھر فروخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت جی سے کہا کہ راجستھان کی انقلابی چرنجیوی یوجنا کے تحت مفت علاج کی رقم کو موجودہ 25 لاکھ روپے سے اور بڑھایا جانا چاہیے۔ آج اسے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ ’مفت علاج‘ اسے ہندوستان کا سب سے بڑا صحت منصوبہ بناتا ہے۔‘‘


کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا رکن راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اب راجستھان میں غریب یا متوسط طبقہ کے کنبوں کو سب سے اچھا علاج مل سکتا ہے۔ انھیں اپنا گھر نہیں فروخت کرنا پڑے گا یا قرض نہیں لینا پڑے گا۔ کوئی زیور رہن نہیں رکھنا پڑے گا۔ یہ کانگریس کی گارنٹی ہے۔‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا اس انتخابی منشور کے تعلق سے کہنا ہے کہ ’’راجستھان ملک کی واحد ریاست ہے جہاں لوگوں کو چرنجیوی یوجنا کے تحت 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج مل رہا تھا۔ اب اس منصوبہ کے تحت 50 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ملے گی۔ درحقیقت راجستھان کے لوگوں کے لیے یہ انتہائی مفید ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔