راجستھان: بھیلواڑا کے 11 علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ

سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھیلواڑا نے 11 علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت سخت نفاذ کے احکامات صادر کیے ہیں، انہوں نے سب ڈویژن کے علاقے بھیلواڑا کو کورونا کے زیادہ انفیکشن کے امکان کے پیش نظر کنٹنمنٹ زون قرار دیا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھیلواڑا: راجستھان میں ، بھیلواڑا شہر کے گیارہ علاقوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے دفعہ 144 کے تحت سخت احکامات نافذ کر دیئے گئے ہیں۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھیلواڑا اوم پربھا نے 11 علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت سخت نفاذ کے احکامات صادر کر دیئے ہیں، انہوں نے سب ڈویژن کے علاقے بھیلواڑا میں کورونا وائرس کے زیادہ انفیکشن کے امکان کے پیش نظر کنٹونمنٹ زور قرار دیا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، تعزیرات ہند اور وبائی بیماریوں کے قانون اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 188، 269، 270 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس حکم میں، حلقہ پرتاپ نگر کے کملا انکلیو، 4 جے 10 باپو نگر، سبھاش نگر میں تھانہ سرکل، گلی نمبر۔ 10 وردمان کالونی، ڈی -165 آر کے تھانہ سرکل کے شاستری نگر میں نیلکنٹھ کالونی، سی 148، سی213، بی -377 رہائش گاہوں کے ارد گرد پوشا نواس، کاشی پوری، اور سندھو نگر روڈ، تھانہ سرکل بھیم گنج کے قریب نیا کھٹیک محلہ سانگا نیری گیٹ می یہ حکم امتناعی نافذ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔