سوال پوچھنے پر وزیر اعظم ہوئے ناراض، صحافیوں پر چھڑکنے لگے سینیٹائزر

پریس کانفرنس میں وزیر اعظم پریوت چان اوچا سے ان کی کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کو لے کر سوال کیے گئے۔ اس سوال سے وہ خفا ہو گئے اور صحافیوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کی صلاح دینے لگے۔

پریوت چان اوچا، تصویر آئی اے ٰایس
پریوت چان اوچا، تصویر آئی اے ٰایس
user

تنویر

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان اوچا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں اوچا صحافیوں پر سینیٹائزر چھڑکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پریوت چان اوچا ہفتہ وار پریس کانفرنس کو خطاب کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک سوال پر وہ ناراض ہو گئے اور ڈائس چھوڑ کر ہٹ گئے۔ اس کے بعد سینیٹائزر کی بوتل ہاتھ میں لے کر صحافیوں پر چھڑکنے لگے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پریس کانفرنس میں وزیر اعظم پریوت چان اوچا سے ان کی کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کو لے کر سوال کیا گیا۔ اس سوال سے وہ خفا ہو گئے اور صحافیوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کی صلاح دینے لگے۔ اوچا یہیں پر نہیں رکے، وہ سینیٹائزر کی بوتل اٹھا کر صحافیوں پر چھڑکنے لگے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اوچا اپنی تنک مزاجی اور تلخ برتاؤ کے لیے مشہور ہیں۔


سابق فوجی کمانڈر اوچا سال 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ پلٹ کرنے کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔ اوچا پہلے بھی اس طرح کا رویہ اختیار کر چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تب ہوا تھا جب صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال پر اوچا ناراض ہو گئے تھے۔ انھوں نے کیمرہ مین پر کیلے کا چھلکا پھینک دیا تھا۔ اس سے قبل 2018 میں بھی اسی طرح کے پروگرام کے بعد اوچا صحافیوں سے ناراض ہو گئے تھے اور میڈیا سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت انھوں نے خود میڈیا سے بات چیت کرنے کی جگہ اپنا آدم قد کٹ آؤٹ لگا دیا تھا اور صحافیوں سے کہا تھا کہ آپ لوگ اس کٹ آؤٹ سے ہی سوال پوچھ لیجیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔