اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش و ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

اتر پردیش میں بے موسم بارش اور ژالہ بارش سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ کھیتوں میں پانی بھرنے سے سبزیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ گیہوں کی بوائی کرنے والے کسانوں کے ماتھوں پر شکن کے بل آگئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے کئی اضلاع میں اتوار کی شام سے ہی ہو رہی بارش سے آسمان میں چھائی دھول اور مطلع صاف ہوگیا اور لوگوں کو گلابی ٹھند کا احساس ہونے لگا ہے وہیں کچھ ایک مقامات پر ہوئی ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ متھرا، علی گڑھ، اٹاوہ، فیروزآباد، قنوج، کانپور، اناؤ اور لکھنؤ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران متھرا سمیت کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے کئی درخت گر گئی جس سے بجلی سہولیات میں روکاوٹ پیدا ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اچانک ہوئی بارش سے ائیر کوالٹی انڈکس میں بہتری درج کی گئی ہے۔ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے باریک دھول اور مٹی کے ذرات پانی میں دھل گئے۔ تو وہیں بے موسم بارش اور ژالہ بارش سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ کھیتوں میں پانی بھرنے سے سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گیہوں کی بوائی کرنے والے کسانوں کے ماتھوں پر شکن کے بل آگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔