طلبا ملازمت چاہتے ہیں لیکن حکومت دے رہی ’اینٹی نیشنل‘ کا ٹیگ، روزگار کے ایشو پر راہل-پرینکا نے پھر کیا مودی حکومت پر حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے ایشو پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ’’طلبا کو ملازمت چاہیے لیکن حکومت دے رہی ہے پولس کے ڈنڈے، واٹر گن کی بوچھار، اینٹی نیشنل کا ٹیگ اور بے روزگاری۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے روزگار کو لے کر ایک بار پھر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے بے روزگار کے معاملہ پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’طلبا کو ملازمت چاہیے لیکن حکومت دے رہی ہے پولس کے ڈنڈے، واٹر گن کی بوچھار، اینٹی نیشنل کا ٹیگ اور بے روزگاری۔‘‘ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ’اسٹوڈنٹس وانٹ جابس‘ یعنی طلبا کو ملازمت چاہیے کا ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار کا وعدہ کرنے والی بی جے پی حکومت میں روزگار کی حالت دیکھیے۔ بے روزگاری گزشتہ 45 سال کے عروج پر، 28 لاکھ سرکاری ملازمتوں کے عہدے خالی، بھرتیوں، امتحان، ریزلٹ اور جوائننگ کا نام و نشان نہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جھوٹے وعدے نہیں، طلبا کو ملازمت چاہیے۔‘‘


اس سے قبل یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’اشتہارات کی سرکار، جھوٹا سارا پرچار، ٹوئٹر پر بانٹے نوکری، نوجوان کو کیا درکنار، یوگی جی، یہ جو پبلک ہے، سب جانتی ہے۔ یو پی کے نوجوانوں سے 70 لاکھ ملازمتوں کا وعدہ تھا لیکن لاکھوں آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ نوجوان بھرتیوں، ریزلٹس، جوائننگ کا انتظار کرتے کرتے پریشان ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔