راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کا آج ممبئی میں اختتام

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی مشرق سے مغرب کے لئے 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سنیچر کی شام ممبئی میں ختم ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>مہاراشٹر میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

مہاراشٹر میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی مشرق سے مغرب کے لئے 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سنیچر کی شام ممبئی میں ختم ہو رہی ہے۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج 63 واں اور آخری دن ہے۔ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہونے والی 6600 کلومیٹر کی تاریخی یاترا آج شام ممبئی پہنچ رہی ہے۔ اس یاترا میں ہم 15 ریاستوں، کم از کم 110 اضلاع سے گزرے اور کروڑوں لوگوں سے رابطہ کیا۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے 15 عوامی جلسوں سے خطاب کیا اور 70 مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اپنے آخری دن یاترا تھانے ضلع سے شروع ہوگی اور راہل گاندھی تھانے شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد، یاترا ممبئی کے لیے روانہ ہوگی جہاں راہل گاندھی دھاراوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یاترا کا اختتام ڈاکٹر امبیڈکر کی یادگار چیتیا بھومی پر ہوگا، جہاں راہل گاندھی بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘


کانگریس کے ترجمان نے کہا، ’’گزشتہ دو مہینوں میں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کے پانچ نیائے کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا ہے اور اسے مسلسل آگے بڑھایا ہے۔ پانچ نیائے کے ایجنڈے میں کسان نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، شرمک نیائے اور حصے داری نیائے شامل ہیں۔ یاترا کے اختتام تک، ہم ہر نیائے سے متعلق 25 گارنٹیوں کا خاکہ پیش کریں گے۔ مجموعی طور پر، پانچ نیائے-25 گارنٹیاں کروڑوں ہندوستانیوں کو انصاف دلائیں گی اور ناانصافی کے اس دور کے اندھیروں کو دور کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔