ہم آسام کی حرمت اور ترقی کے لئے آپ کے ساتھ ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ آسام میں کانگریس پارٹی نے پانچ وعدے کیے ہیں، یہ ہمارا انتخاب کا بنیادی ایشو ہے، ہم نے چھتیس گڑھ ، پنجاب اور کرناٹک میں کہا تھا کہ قرض معاف کریں گے اور ایسا کیا بھی۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @RahulGandhi
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @RahulGandhi
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے بدھ کے روز آسام کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے گوہاٹی کے کاماکھیا مندر میں پوجا کی اور دیوی ماں کا آشیرباد لیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آسام کے احترام اور ترقی کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔ کاماکھیا مندر میں پوجا کے بعد کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ آسام میں کانگریس پارٹی نے پانچ وعدے کیے ہیں، یہ ہمارے انتخاب کا بنیادی مدا ہے۔ ہم بی جے پی نہیں ہیں، ہم نے چھتیس گڑھ ، پنجاب اور کرناٹک میں کہا تھا کہ قرض معاف کریں گے اور ایسا کیا بھی۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia

غور طلب بات یہ کہ راہل گاندھی کے آسام کے دو روزہ دورے کا آج آخری دن ہے۔ گزشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے وہ ریلی نہیں کر سکے تھے، لیکن انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہم نے آپ سے پانچ وعدے کیے ہیں، ہم آسام میں سی اے اے نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ آپ کی زبان اور ثقافت پر کیا جا رہا حملہ ہے، جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia

راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہم پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے، چائے باغان کارکن کو کم از کم 365 روپئے کا الاؤنس دیں گے۔ ہم 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے اور ہر گھریلو خاتون کو 2000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ بی جے پی آرٹیکل 244 کو ختم کرنا چاہتی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Mar 2021, 1:11 PM