عوام ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں، راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر حملہ

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر ایک لعنت ہے۔ مرکزی حکومت عوام کو ٹیکس کمانے کے لئے مہنگائی کے دلدل میں دھکیلتی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے ایک بار پھر مودی سرکار پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کانگریس کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم#SpeakUpAgainstPriceRise میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر ایک لعنت ہے۔ مرکزی حکومت عوام کو ٹیکس کمانے کے لئے مہنگائی کے دلدل میں دھکیلتی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

راہل گاندھی نے بھی اپنے ٹویٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں یہ کہا گیا ہے کہ جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے مہنگائی مسلسل لوگوں کی کمر توڑ رہی ہے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹرول - ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام مہنگائی سے دوچار ہے۔ اسی کے ساتھ کانگریس نے مرکزی حکومت سے تیل اور گھریلو گیس کی بڑھی قیمتوں کو واپس لینے اور عام شہریوں کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور لوگوں سے کانگریس کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم#SpeakUpAgainstPriceRise میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔