عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار، پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں 3 سے 5 گنا کا ہوا اضافہ

دہلی کے علاوہ ممبئی میں بھی پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں 5 گنا کا اضافہ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ملک میں مہنگائی کا سامنا کرنے والے عوام کے لئے راحت کی کہیں سے کوئی خبر نہیں ہے۔ اب عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں تین سے پانچ گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے آپ کو جو پلیٹ فارم ٹکٹ کے لئے 10 روپے خرچ کرنا پڑتے تھے۔ وہیں اب اس کے لئے آپ کو 30 سے ​​50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ دہلی میں 10 روپے کے بجائے اب آپ کو پلیٹ فارم ٹکٹ کے لئے 30 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

دہلی کے علاوہ ممبئی میں بھی پلیٹ فارم ٹکٹوں کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں 5 گنا اضافہ کیا ہے۔ سنٹرل ریلوے نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے کچھ بڑے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق، ممبئی کے چھترپتی ​​شیواجی مہاراج ٹرمینل، دادر اور لوک مانیا تلک ٹرمینل میں پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت کو پہلے کی شرح 10 روپے کے بجائے 50 روپے کر دیا گیا ہے۔


کورونا وبا کی وجہ سے دہلی کے بڑے اسٹیشنوں پر طویل مدت کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ کی سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ یہ سروس گزشتہ رات سے پھر شروع کردی گئی ہے۔ واضح ہو کہ ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے والے مسافروں کے لئے جب ان کے رشتہ دار ریلوے اسٹیشن پر ان کو روانہ کرنے آتے ہیں تو انہیں پلیٹ فارم کا ٹکٹ لینا لازمی ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں جب پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا تو لوگوں کو اپنی جیبیں اور کھالی کرنی پڑیں گی۔

غور طلب بات یہ ہے کہ ایک سال پہلے پلیٹ فارم ٹکٹ کی سہولت کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے بند کردی گئی تھی، تاکہ صرف مسافر ہی اسٹیشن پر پہنچ سکیں اور اسٹیشن پر زیادہ بھیڑ نہ پڑھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */