امریکہ میں کووڈ۔ 19 سے 5.20 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

مریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 520080 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28820172 ہوگئی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے شدید دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 28.8 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 520080 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28820172 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں کورونا وبا سے 48049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 23491 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ- 19 سے اب تک 53214 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 44755 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 31387 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے شہر میں 22902، مشی گن میں 16589، میسا چوسیٹس میں 16296، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 24208 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔