آسام: راہل گاندھی نے جاری کیا انتخابی منشور، آسامی نظریات کی حفاظت کا وعدہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج گواہاٹی میں آسام اسمبلی انتخاب کے پیش نظر انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی ملک کی متنوع تہذیبوں پر حملہ کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آسام اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تشہیر کے لیے ریاستی دورہ پر پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج گواہاٹی میں کانگریس کا انتخابی منشور جاری کیا۔ کانگریس کا انتخابی منشور آسام کو خصوصی طور سے دھیان میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انتخابی منشور میں کانگریس نے سماج کے سبھی طبقات پر خاص توجہ دی ہے۔ خصوصاً آسام کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہاں کے لوگوں کے لیے کانگریس کے انتخابی منشور میں بہت کچھ ہے۔

کانگریس کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ آسام کی عوام کے ساتھ 5 گارنٹی نبھائیں گے۔ آسام کے نوجوانوں کو روزگار، گھریلو خواتین کو 2000 روپے فی ماہ، چائے باغان مزدوروں کو 365 روپے روزانہ کی مزدوری اور ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ اس انتخابی منشور میں موجود ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے اعلان کیا کہ آسام کی زبان و ثقافت اور تاریخ بچانے کی لڑائی کو ترجیحی بنیاد پر لڑی جائے گی۔ سی اے اے کو روک کر آسام کے نظریات و تاریخ کا دفاع کرنے کی بات بھی اس میں موجود ہے۔


راہل گاندھی نے کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں آر ایس ایس اور بی جے پی اس ملک کی متنوع ثقافتوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ ہماری زبان، تاریخ، ہمارے سوچنے کے طریقے، ہمارے ہونے کے طریقے پر حملہ کر رہے ہیں۔ اس لیے یہ انتخابی منشور گارنٹی دیتا ہے کہ ہم آسام ریاست کے نظریات کی حفاظت کریں گے۔‘‘

اس سے قبل آسام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے لوگوں سے کہا تھا کہ گیس سلنڈر کی قیمت کم ہوگی۔ یو پی اے کے وقت سلنڈر 400 روپے کا ملتا تھا، لیکن این ڈی اے میں یہ سلنڈر 900 روپے کا مل رہا ہے۔ مودی کہتے ہیں کہ ہر گھر میں گیس پہنچا دیا۔ فائدہ کس کو ہوا؟ غریب فیملی کو نہیں، 3-2 بڑے صنعت کاروں کو فائدہ ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔