’بھارت جوڑو یاترا‘ میں راہل گاندھی نے چلائی بیل گاڑی

راہل گاندھی نے مہاویر مینا کے ہاتھوں سے بیلوں کی لگام لے کر کچھ دور تک بیل گاڑی کو چلایا اور بعد میں مہاویر مینا بیل گاڑی چلانے لگے اور کچھ دیر تک بیل گاڑی کے ساتھ ہی سفر مکمل کیا۔

تصویر ٹوئٹر@INCIndia
i
user

یو این آئی

کوٹا: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ضلع بوندی میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران دیہی ہندوستان کی روایتی نقل و حمل کا ذریعہ رہی بیل گاڑی چلا کر لطف اٹھایا۔ راہل گاندھی نے آج ضلع بوندی میں بدلیوپور سے صبح 6 بجے کے قریب اپنی بھارت جوڑو یاترا شروع کی اور وہ دیہی کھیڑا گاؤں پہنچے اور وہاں سے آڑا گیلا گاؤں میں بالاجی کے مقام پر آئے۔

یہیں بوندی کے سابق ضلع صدر رہے کانگریس کے سینئر لیڈر مہاویر مینا بیل گاڑی چلاتے ہوئے راہل گاندھی کی یاترا میں شامل ہونے کے لئے جب ان کے پاس پہنچے تو راہل گاندھی خود کو بیل گاڑی کی سواری کرنے سے نہیں رو سکے اور وہ بیل گاڑی پر چڑھ گئے۔ انہوں نے مہاویر مینا کے ہاتھوں سے بیلوں کی لگام لے کر کچھ دور تک بیل گاڑی کو چلایا اور بعد میں مہاویر مینا بیل گاڑی چلانے لگے اور کچھ دیر تک بیل گاڑی کے ساتھ ہی سفر مکمل کیا۔ راہل گاندھی بیل گاڑی چلاکر اور اس کی سواری کرکے کافی خوش نظر آئے۔


پرانے دور کے دیہی ہندوستان کے اس روایتی ذرائع پر سفر کرنے کے کچھ دیر بعد راہل گاندھی نے نقل و حمل کے جدید موڈ میں شامل ہیلی کاپٹر میں اپنا سفر شروع کیا۔ وہ کاپرین کے قریب بنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ پر پہنچے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر سوائی مادھو پور کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں سے وہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو ساتھ لے کر شملہ پہنچے اور وہاں کانگریس کی نئی تشکیل پانے والی حکومت کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھوکی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔