کورونا کے خلاف جنگ میں پنجاب دیگر ریاستوں سے آگے

امرتسر کی ایک لیب کی طرف سے جھوٹی پازیٹو رپورٹ دینے کے بارے میں بلبیر سنگھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے اس لیب کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔

تصویر سوشل  میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لدھیانہ: عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں پنجاب ملک کی دیگرریاستوں سے آگے نکل گیا ہے۔ یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر بلبیر سنگھ سدھو نے کل ربو اونچی گاؤں میں بابا مہاراج سنگھ کے شہیدی دیوس پر منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وقت پر کیے گئے مناسب اقدامات کے سبب پنجاب کورونا وائرس کی مار سے بچ گیا ہے۔۔

بلبیر سنگھ سدھو نے کہا کہ وبا سے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاست میں ٹیسٹ اور علاج کا پورا بندوبست کیا ہے تاکہ پرائیویٹ اسپتالوں پر لوگوں کو منحصر نہ رہنا پڑے۔ ریاست میں ہر روز دس ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ امرتسر کی ایک لیب کی طرف سے جھوٹی پازیٹو رپورٹ دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے اس لیب کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jul 2020, 6:30 PM