جیتنے کی خوشی میں جلوس نکالنے کی اجازت نہیں: راجمَولی

اے وی راجمَولی نے کہا کہ ووٹنگ میں شفافیت کے ساتھ سختی سے سیکورٹی انتظام یقینی بنایا جائے۔ بغیر ٹیسٹنگ کے کسی کو بھی ووٹ شماری کے مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سہارنپور: اترپردیش میں سہارنپور کے ڈیویژنل کمشنر اے وی راجمَولی نے کہا کہ پنچایتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس نکالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور ووٹ شماری کے دوران کووڈ پروٹوکال پر صد فیصد عمل درآمد کیا جائے گا۔

اے وی راجمَولی نے ہفتے کے روز کہا کہ کورونا متاثر کوئی بھی مریض علاج سے محروم نہ رہے۔ ٹیلی میڈیسن کو مزید منظم کیا جائے اور مریضوں کو بہتر سہولت مہیا کروائی جائے۔ مریضوں کے مسائل کے حل کے ساتھ انھیں خوف کی صورتحال سے باہر نکالنے کی کوشش کی جائے۔ ہوم آئیسولیٹ مریضوں کو دوا کی کٹ صد فیصد مہیا کروانا یقینی بنایا جائے۔


انہوں نے کہا کہ پنچایتی الیکشن کی ووٹ شماری کے دوران کووڈ-19 ضابطوں پر سختی عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ میں شفافیت کے ساتھ سختی سے سیکورٹی انتظام یقینی بنایا جائے۔ بغیر ٹیسٹنگ کے کسی کو بھی ووٹ شماری کے مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ووٹ شماری کرنے والے اہلکاروں کے کووڈ متاثر یا کووڈ کی علامت ہونے کی صورتحال میں ان کی جگہ تربیت یافتہ انسانی وسائل دستیاب رہیں۔

اے وی راجمَولی نے کہا کہ ووٹ شماری کے مراکز میں یا باہر کسی بھی طرح کی بھیڑ نہ اکٹھا ہونے پائے۔ کسی بھی شخص کو جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام افسران 24 گھنٹے اپنا موبائل فون آن رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر کال رسیو کرکے عوام کے مسائل حل کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ تمام کووڈ اسپتال اپنے یہاں دستیاب بیڈ کی تعداد اور مریضوں کی تعداد کا ایک ڈسپلے بورڈ لگانا یقینی بنائیں اور اس کی اطلاع اکٹھا کرکے کووڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی دی جائے۔ ڈیویژن کے تینوں اضلاع میں حسب ضرورت آکسیجن کی دستیابی اور سپلائی کے ساتھ ہی زندگی بخش دواؤں کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔