نئی تعلیمی پالیسی اور اسکول و کالج کی نجکاری کے خلاف تحریک چلائی جائے گی: آئشی گھوش

آئشی گھوش نے کہا کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کی نجکاری کی بھی مخالفت کرتی ہیں اور آنے والے وقت میں وہ نہ صرف راجستھان بلکہ پورے ملک میں تحریک چلائیں گی۔

آئشی گھوش، تصویر آئی اے این ایس
آئشی گھوش، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سیکر: دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی، اسکولوں اور کالجوں کی نجکاری کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ سیکر میں ایس ایف آئی کے جاری سہ روزہ آل انڈیا اسٹوڈنٹس کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والی آئشی گھوش نے کنونشن کے دوسرے دن میڈیا کو بتایا کہ وہ نئی تعلیمی پالیسی کی مخالفت کریں گی، جو طلبہ کے حقوق کو ختم کرنے کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کی نجکاری کی بھی مخالفت کرتی ہیں اور آنے والے وقت میں وہ نہ صرف راجستھان بلکہ پورے ملک میں تحریک چلائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کنونشن کا دوسرا دن ہے اور مختلف ریاستوں کے نمائندے مختلف مسائل پر غور و خوض کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اب بھی کئی مقامات پر اسکول اور کالج بند ہیں، انھیں کھولنے اور کالج چھوڑ کر جانے والی طالبات کو واپس لانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر بات چیت ہوئی۔ تحفظِ طالبات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اجلاس کے آخری روز دیگر امور پر بھی بات کی جائے گی، اتوار کو ان پر قرارداد منظور کی جائے گی۔ کنونشن کا آغاز جمعہ کو ایک ریلی سے ہوا۔ ملک بھر سے دو سو مندوبین اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے ساتھ سینکڑوں طالبات شرکت کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔