ویڈیو: امیٹھی میں کانگریس نے کیا طاقت کا مظاہرہ، راہل-پرینکا کی ’پدیاترا‘ میں پہنچا ہجوم

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی یہ ’پدیاترا‘ 6.5 کلومیٹر کی ہے، اپنے لیڈر کا ساتھ دینے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ امیٹھی میں موجود ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے امیٹھی میں کانگریس آج طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج اپنے پرانے قلعے امیٹھی میں پہنچے ہیں۔ امیٹھی میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ آج عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی امیٹھی میں ’پدیاترا‘ کر رہے ہیں۔

راہل اور پرینکا کی یہ پدیاترا پورے 6.5 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ اپنے لیڈران کا ساتھ دینے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ امیٹھی میں موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح امیٹھی کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔