آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا پر مبینہ حملے کے خلاف آندھرا میں احتجاج: شرمیلا

اے پی کانگریس کی نو منتخب صدر شرمیلا نے کہا کہ بی جے پی اس حقیقت کو ہضم کرنے سے قاصر ہے کہ یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں لوگوں کے دلوں کو جوڑ رہی ہے اور لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آندھرا پردیش کانگریس کے نو منتخب صدروائی ایس شرمیلا 22 جنوری 2024 پیر کو ریاست کی پارٹی صدر کے طور پر وشاکھاپٹنم کا اپنا پہلا دورہ کر رہی ہیں۔وہ آسام میں کانگریس کی بھارت جوڈو نیائے یاترا پر مبینہ حملوں پر بی جے پی کے خلاف کانگریس کیڈر کے احتجاج میں شامل ہوں گی۔

آج کے اوائل میں اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) بیان میں، محترمہ شرمیلا نے کہا، "کانگریس پارٹی نے آسام میں بھارت جوڈو نیا ئےیاترا پر انتہا پسند بی جے پی کے غنڈوں کے حملے کی سخت مذمت کی۔ بی جے پی اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے کہ یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں بلا مقابلہ آگے بڑھ رہی ہے، دلوں کو متحد کر رہی ہے اور لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ہیمنتا بسوا سرما کی بدعنوان اور آمرانہ حکومت پچھلے کچھ دنوں میں بار بار ان بداعمالیوں کی سازشیں کر رہی ہے۔‘‘


محترمہ شرمیلا نے کہا "22 جنوری کو شام 7 بجے احتجاج کے طور پر، کانگریس کیڈر، کارکنان اور تمام وابستہ انجمنوں اور ونگز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ریاستی اور ضلع ہیڈکوارٹر میں مہاتما گاندھی کے مجسموں کے قریب دھرنےپر بیٹھیں اور پرامن اور خاموش احتجاج کریں۔ میں اور اے آئی سی سی انچارج دونوں شام 7 بجے وشاکھاپٹنم کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔