پرینکا گاندھی کا کل لکھنؤ دورہ

پرینکا کل دوپہر بعد لکھنؤ پہنچیں گی اور ڈائریکٹ کول ہاؤس جائیں گی۔ جہاں وہ قیام کرتی ہیں۔ کانگریس لیڈر اگلے دو دنوں تک پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کریں گی۔

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی واڈرہ پیر کو لکھنؤ پہنچ رہی ہے ہیں۔ پارٹی آفس سے موصول پروگرام کی کاپی کے مطابق کانگریس سکریٹری پیر کو لکھنؤ پہنچیں گی اور یہاں تین دنوں تک قیام کریں گی۔ پرینکا گاندھی کا ستمبر ماہ میں لکھنؤ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ 9 ستمبر کو لکھنؤ پہنچی تھیں اور 14 ستمبر تک قیام کیا تھا۔ دورے کی تصدیق کانگریس ترجمان ذیشان حیدر نے بھی کی ہے۔

پرینکا گاندھی پیر دوپہر بعد لکھنؤ پہنچیں گی اور ڈائریکٹ کول ہاوس جائیں گی۔ جہاں وہ اپنے لکھنؤ دورے کے درمیان قیام کرتی ہیں۔ کانگریس لیڈر اگلے دو دنوں تک پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کریں گی۔ ریاستی ترجمان کے مطابق ’میٹنگ کے دوران مجوزہ رتھ یاترا اور انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گی۔ اس دوران پرینکا گاندھی اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست کا بھی جائزہ لیں گی۔ یوپی کانگریس نے پہلے ہی اسمبلی انتخابات میں امیدواری کے لئے درخواست دینے کی تاریخ میں 10 اکتوبر تک کی توسیع کر دی ہے۔


کانگریس نے 12 ہزار کلو میٹر پر محیط ’ہم وچن نبھائیں گے‘ تھیم کے تحت راتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے پرینکا گاندھی ستمبر میں ہی اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھانے والی تھیں لیکن ’پرتپکش‘ کی وجہ سے رتھ یاترا کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا۔ کانگریس لیڈر نے ابھی تک دہلی واپسی کی تاریخ کو نہیں طے کیا ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق وہ ہفتے تک لکھنؤ میں قیام کرسکتی ہیں۔ اس دوران غالب امکان ہے کہ وہ رائے بریلی اور امیٹھی کا دورہ بھی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔