پرینکا گاندھی نے کی قیمتوں کے معاملے میں یوگی حکومت کی پھر نکتہ چینی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ یوپی میں کسانوں کے لیے بجلی کے نرخ کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں 100 گنا سے زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ لیکن کسان کے گنّے کی قیمتوں میں 2017 سے صفر روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج گنے کی قیمتوں کے سلسلے میں یوگی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت گنے کی قیمت نہ بڑھا کر کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئٹ کیا ’’یوپی میں کسانوں کے لیے بجلی کے نرخ کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں 100 گنا سے زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ لیکن کسان کے گنّے کی قیمتوں میں 2017 سے صفر روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کے ساتھ یہ ناانصافی کیوں‘‘۔


پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز گنا کسانوں کے مسئلے پر یوگی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں اتر پردیش کے گنّا کسان پریشان ہیں وہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کے کسان خوشحال ہیں۔

پنجاب کی کانگریس حکومت نے کسانوں کی بات سنی اور گنے کی قیمت میں 360 روپے فی کوئنٹل اضافہ کیا، جبکہ اتر پردیش میں گنے کا 400 روپے فی کوئنٹل کا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت نے گنے کی قیمت میں پھوٹی کوڑی کا اضافہ نہیں کیا۔ کسانوں کی طرف سے آواز اٹھانے پر ’دیکھ لینے‘ جیسی دھمکی دی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔