حکومت پیسہ کمانے میں مصروف، عوام کورونا سے اپنی حفاظت خود کریں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کورونا کے مسلسل بڑھ رہے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے مسلسل بڑھ رہے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت سب کچھ فروخت کر رہی ہے اور اس کی توجہ پیسہ کمانے پر ہے، اس لئے لوگوں کو خود اس وبا سے بچاؤ سے کے لئے فکر کرنی ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ وباء کی اگلی لہر کے خطرے سے بچنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام کو رفتار دینا ضروری ہے۔ برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں کیونکہ حکومت ہند سرکاری املاک بیچنے میں مصروف ہے‘‘۔


خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے معاملوں میں قریب 23 فیصد کا اضافہ درج کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46164 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 607 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد ابھی بھی 333725 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔