ملک میں کورونا وائرس کے 46164 نئے کیسز، 607 ہلاکتیں

بدھ کو ملک میں 80 لاکھ 40 ہزار 407 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 60 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 475 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے کیسز دو دن سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران 607 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بدھ کو ملک میں 80 لاکھ 40 ہزار 407 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 60 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 475 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46607 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 530 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 159 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 440 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 11398 سے بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 725 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران 607 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 436365 تک پہنچ گئی ہے۔


ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح پھر سے بڑھ کر 1.03 فیصد گئی ہے، جبکہ شفایابی کی شرح 97.63 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 435 بڑھ کر 53695 ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء ریاست میں 4380 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6247414 ہوگئی ہے جبکہ 216 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 136571 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں اس عرصے کے دوران فعال معاملات 10959 بڑھ کر 170829 ہو گئے ہیں اور 20271 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے، کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3692628 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 215 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 19972 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات 466 گھٹ کر 19344 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 22 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37206 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2885700 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔