محکمہ خوراک کی بدعنوانی کی وجہ سے غریبوں کو اناج نہیں مل رہا: ادھیر رنجن

بہرام پور سے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کو کھانا کیوں نہیں مل رہا ہے؟ میں پچھلے 40 دن سے احتجاج کر رہا ہوں، راشن کے ساتھ بدعنوانی جاری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: ریاستی وزیر خورا ک جیوتری پریہ ملک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر و بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جیوتری پریہ ملک کی بدعنوانی کا علم خود وزیرا علیٰ کو ہے اور ممتا بنرجی جانتی ہے کہ راشن کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ آج مرشدآباد میں راشن کی تقسیم کو لے کر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ اس کے لئے ادھیر رنجن چودھری نے جیوتری پریہ ملک کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

خیال رہے کہ آ ج صبح راشن نہیں ملے سے ناراض گاؤں والوں نے راشن ڈیلر کے گھر پر حملہ کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی راشن کے نام پر گڑبڑی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے سالار میں راشن ڈیلروں کے گھر پرحملہ کرایا گیا ہے۔ یہ گھناؤنی سیاست کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو راشن ڈیلروں کو معطل کردیا گیا ہے۔


بہرام پور سے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کو کھانا کیوں نہیں مل رہا ہے؟ میں پچھلے 40 دن سے احتجاج کر رہا ہوں، راشن کے ساتھ بدعنوانی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اس وقت بھی بدعنوانی سے باز نہیں آرہی ہے۔ چاولوں کی بوری کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیوتری پریہ ملک کو جواب دینا چاہیے کہ چاول کی بوری کون چوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں چوری کر رہے ہیں اور اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔ ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے سے ہی ممتا بنرجی نے افسر کا تبادلہ کیا، مگر یہ کافی نہیں بلکہ اصل گناہ گاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔