8 ماہ کا تجسّس ختم، مندر کے ڈونیشن باکس میں ملا پی ایم مودی کا لفافہ، موجود رقم دیکھ کر سبھی حیران!

مندر کے پجاری نے بتایا کہ جو تین لفافے ڈونیشن باکس میں ملے ہیں ان میں سے ایک میں 101 روپے، ایک میں 2100 روپے اور سفید لفافہ (جو پی ایم مودی کا بتایا جا رہا ہے) میں 21 روپے نکلے ہیں۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

پی ایم مودی نے رواں سال جنوری ماہ میں راجستھان کے بھیلواڑا واقع گوجر سماج کے مشہور مندر ’مالاسیری ڈونگری‘ کا دورہ کیا تھا۔ یہاں انھوں نے ڈونیشن باکس میں ایک سفید رنگ کا لفافہ ڈالا تھا جس کو لے کر مندر سے جڑے لوگوں اور مقامی باشندوں میں بہت تجسّس تھا۔ تقریباً 8 ماہ کا یہ تجسّس اس وقت ختم ہوا جب ڈونیشن باکس کھولا گیا اور لفافہ میں موجود رقم باہر نکالا گیا۔ جو رقم اس لفافے میں سے برآمد ہوا اسے دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم مودی جنوری میں ضلع کے اسیند تحصیل میں موجود مالاسیری ڈونگری گئے تھے۔ یہاں انھوں نے پوجا پاٹھ کیا تھا اور مندر کے ڈونیشن باکس میں ایک سفید رنگ کا لفافہ ڈالا تھا۔ اس لفافے پر سبھی کی نظریں تھیں۔ مندر کے اصولوں کے مطابق ڈونیشن باکس کو سال میں صرف ایک ہی بار کھولا جاتا ہے۔ حال ہی میں اس ڈونیشن باکس کو کھولا گیا جس میں تین لفافے ملے۔ جس لفافہ کو وزیر اعظم مودی کا بتایا جا رہا ہے اس میں سے 21 روپے ملے ہیں۔ لفافے میں 20 روپے کا ایک نوٹ ہے اور ساتھ میں ایک سکّہ ہے۔ علاوہ ازیں ڈونیشن باکس میں تقریباً 19 لاکھ روپے ملے ہیں اور اب بھی گنتی جاری ہے۔


موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ مندر کے پجاری کو ڈونیشن باکس میں تین لفافے ملے ہیں جو الگ الگ رنگوں کے ہیں۔ پجاری نے ڈونیشن باکس سے نکال کر اس لفافے کو سبھی کے سامنے کھولا۔ سبھی یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ آخر پی ایم مودی کے لفافے میں کیا نکلتا ہے۔ پجاری ہیم راج پوسوال نے بتایا کہ ویڈیو میں پی ایم مودی کو سفید رنگ کا لفافہ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اسی سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہی لفافہ پی ایم مودی نے ڈالا تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جو تین لفافے ڈونیشن باکس میں ملے ہیں ان میں سے ایک میں 101 روپے، ایک میں 2100 روپے اور سفید لفافے میں 21 روپے نکلے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔