جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا بزنس کیا

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی

جوان فلم کا پوسٹر / ٹوئٹر
جوان فلم کا پوسٹر / ٹوئٹر
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان کو ریلیز ہوئے 19 دن ہوچکے ہیں۔ فلم جوان ہر روزنئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

جوان نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ ہندوستان میں جوان کا کل بزنس 560 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ جوان نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی خوب دھوم مچا رہی ہے۔ فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔


فلم جوان کو گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی، پریامنی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔