دہلی: جولری کے شوروم میں واردات، چوروں نے اڑائے 25 کروڑ کے زیورات

بتایا جا رہا ہے کہ چور دیوار توڑ کر شوروم میں موجود لاکر تک پہنچ گئے۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نظام الدین کی پولیس موقع پر پہنچ گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے ایک جیولری شوروم میں کروڑوں کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ بھوگل علاقہ میں واقع امراؤ جیولرس سے متعلق ہے۔ یہاں کل دیر رات چور نے جیولری کے پورے شوروم کی صفائی کر دی۔ اس دوران عمراؤ جیولرز میں 20 سے 25 کروڑ روپے کی چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ چور دیوار توڑ کر شوروم میں موجود لاکر تک پہنچ گئے۔ چوری کی اس واردات کو انجام دینے کے لیے چور شوروم کی چوتھی منزل سے چھت کا تالہ توڑ کر نیچے آئے۔ اس کے بعد اسٹرانگ روم کی دیوار میں سوراخ کر کے سی سی ٹی وی کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔


معلومات کے مطابق اتوار کی شام شوروم کے مالک نے شوروم بند کر دیا تھا۔ اگلے دن یعنی پیر کو شوروم بند رہتا ہے۔ آج صبح شوروم کھلا تو چوری کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نظام الدین کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس وقت پولس اور کرائم برانچ شو روم کے اندر ہیں۔ پولیس شو روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو سکین کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔