ہندوستان کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب کیے جانے کے بعد پی ایم مودی نے کہا ’شکریہ‘

پی ایم مودی نے ہندوستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب کرنے کے لیے عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر امن، تحفظ اور برابری کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) میں ہندوستان کو رکن منتخب کرنے میں حمایت کرنے والی عالمی برادری کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک عالمی سطح پر امن، سیکورٹی، لچیلے پن اور برابری کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ہندوستان کو کونسل کی بدھ کو ہوئی میٹنگ میں عارضی رکن منتخب کیا گیا۔ ہندوستان آٹھویں بار کونسل کا عارضی رکن بنا ہے۔ یہ دور اقتدار دو سال یعنی 22-2021 ہوگا، جو ایک جنوری سے شروع ہوگا۔

پی ایم مودی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا ،’’کونسل کا رکن منتخب ہونے میں عالمی برادری کی زبردست حمایت کے لئے دل سے شکریہ۔ ہندوستان کونسل کے سبھی اراکین کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر امن، سلامتی، لچیلے پن اور برابری کے لئے کام کرے گا۔‘‘


اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193 ملکوں نے اپنے 75 ویں اجلاس کے لئے صدر، سلامتی کونسل کے عارضی اراکین اور اقتصادی اور سماجی کونسل کے اراکین کے لئے انتخاب کرایا تھا۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے کو بھی سلامتی کونسل میں داخل ہونے کا موقع ملا ہے جبکہ کناڈا کو باہر ہی رہنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو 192 میں سے 184 ووٹ ملے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔