ایودھیا: پی ایم مودی نے رام مندر ماڈل پر مبنی تاریخی ڈاک ٹکٹ کا کیا اجراء

ایودھیا کی زمین پر آج جس ڈاک ٹکٹ کا اجراء ہوا ہے اس کی قیمت 5 روپے ہے۔ فی الحال 5 لاکھ ڈاک ٹکٹ شائع ہونے کی خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں اور یہ ڈاک ٹکٹ جلد ڈاک گھروں میں دستیاب ہوں گی۔

تصویر ٹوئٹر @IndiaPostOffice
تصویر ٹوئٹر @IndiaPostOffice
user

تنویر

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کے بعد پی ایم نریندر مودی نے تاریخی ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی کیا۔ 'شری رام جنم بھومی مندر' کی تصویر والے اس ڈاک ٹکٹ کے ذریعہ آج ہوئے تاریخی پروگرام کو مزید اہمیت عطا کی گئی۔ یہ ڈاک ٹکٹ اتر پردیش حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جس کے اجراء کے وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

ایودھیا کی زمین پر آج جس ڈاک ٹکٹ کا اجراء ہوا ہے اس کی قیمت 5 روپے ہے۔ فی الحال 5 لاکھ ڈاک ٹکٹ شائع ہونے کی خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں اور یہ ڈاک ٹکٹ جلد ڈاک گھروں میں دستیاب ہوں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے پی ایم مودی نے بھگوان شری رام پر مبنی 11 ڈاک ٹکٹ کا اجراء 2017 میں کیے تھے اور تازہ ڈاک ٹکٹ اس سیریز میں مزید ایک اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔


دراصل 22 ستمبر 2017 کو پی ایم مودی نے وارانسی کے مانس مندر میں شری رام کی زندگی پر مبنی 11 ڈاک ٹکٹ جاری کیے تھے۔ یہ سبھی ڈاک ٹکٹ رامائن کے مختلف واقعات پر مبنی ہیں اور اس کا استعمال بھی خوب ہو رہا ہے۔ 2017 میں جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹوں میں رام اور سیتا کے سویم ور سے لے کر بھگوان رام کے راجیابھشیک تک کو دکھایا گیا ہے۔ ایک ڈاک ٹکٹ میں شری رام کشتی میں سوار ہو کر لکشمن اور سیتا کو ندی پار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔