وزیراعظم مودی نے کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بومئی کو دی مبارکباد، یدی یورپا کے کام کو سراہا

پی ایم مودی نے یدی یورپا کے وزیراعلی کے طور پر تعاون کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس یدی یورپا جی کی پارٹی اور ریاست کی ترقی کے لئے کئے گئے تاریخی تعاون کو الفاظ میں ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے کرناٹک میں سینئر لیڈر بسورج بومئی کو ریاست کے وزیراعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے اور سبکدوش وزیراعلی بی ایس یدیورپا کے تعاون کی بھی ستائش کی۔ وزیراعظم نے بدھ کو سلسلہ وار ٹوئٹ پیغامات میں کہا کہ ’’بی ایس بومبئی جی کو کرناٹک کے وزیراعلی کے طور پر حلف لینے پر مباکباد۔ ان کے پاس قانون سازی اور انتظامیہ کا طویل تجربہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ریاست میں ہماری حکومت کی جانب سے کئے گئے غیر معمولی کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔ ان کے بہتر کام کے لئے نیک خواہشات‘‘۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں پی ایم مودی نے یدی یورپا کے وزیراعلی کے طور پر تعاون کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بی ایس یدی یورپا جی کی پارٹی اور ریاست کی ترقی کے لئے کئے گئے تاریخی تعاون کو الفاظ میں ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے دہائیوں تک سخت محنت کی اور کرناٹک کے سبھی حصوں تک پہنچ کر لوگوں کے ساتھ تامل میل قائم کیا۔ سماجی بہبود کے تئیں عہد بستگی کے لئے ان کی ستائش کی جاتی ہے‘‘۔ واضح رہے کہ یدی یورپا کے استعفی دیئے جانے کے بعد وزیراعلی بنائے گئے بسوراج بومئی نے آج ریاست کے نئے وزیراعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس سے قبل یدی یورپا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔