دہلی والوں پر ایک طرف کورونا، دوسری طرف آلودگی کی مار

دارالحکومت دہلی کے لوگ حال میں دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ ایک تو آب و ہوا میں آلودگی کا ’زہر‘ گھلا ہوا ہے تو دوسری طرف جان لیوا کورونا وائرس کے ہر روز ریکارڈ توڑ نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے لوگ حال میں دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ ایک تو آب و ہوا میں آلودگی کا ’زہر‘ گھلا ہوا ہے تو دوسری طرف جان لیوا کورونا وائرس کے ہر روز ریکارڈ توڑ نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔

دارالحکومت دہلی کی ہوا میں معیار کی سطح ایک بار پھر ’بہت خراب‘ زمرے سے بڑھکر ’شدید خراب حالت‘ میں پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) کی سطح 400 کو پار کرگئی ہے جو سب سے زیادہ خراب مانی جانے والے زمرے میں آتی ہے۔ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق صبح علی پور میں اے کیو آئی 405 تو آنند وہار میں یہ سطح 401 درج کی گئی۔ وزیرپور میں یہ 410 تھی۔


مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق جہانگیر پوری میں اے کیو آئی کی سطح 420 درج کی گئی۔ لودھی روڈ پر آئی کیو یو 311، آر کے پورم میں 376، آئی ٹی او پر 384 اور پنجابی باغ میں 387 رہی جو ’بہت خراب ‘ زمرے میں آتی ہے۔ ادھر دہلی میں بدھ کی شام کورونا کے ریکارڈ 5163 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

دارالحکومت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ توڑ نئے معاملے اور آب و ہوا کے بری طرح آلودہ ہونے کے پیش نظر دہلی حکومت نے اسکولوں کو ابھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بدھ کو نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ پچھلے حکم میں 31 اکتوبر تک اسکول بند کیے گئے تھے اور اب اگلے حکم تک یہ بند رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔