18 سے 44 سال کے درمیان کے لوگوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی: ٹھاکرے

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویکسینیشن پروگرام کی منصوبہ بندی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی
ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد 18 سے 44 سال کے درمیان لوگوں کو مفت کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے ٹیکے لگانے کا اعلان کیا ہے، آج یہاں جاری ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت ٹیکہ لگانے کے ایک پروگرام کا منصوبہ بنا رہا ہے اور جس کی شہریوں کو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔ا

نہوں نے بتایا کہ ہم کووڈ کی لڑائی گزشتہ سال سے ہی لڑ رہے ہیں اور مرکزی حکومت کے اشتراک سے جنوری سے 45 سال سے زیادہ عمر کے ڈیڑھ کروڑ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، جو ملک میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار، ریونیو وزیر بالاصاحب تھوراٹ، وزیر صحت وزیر راجیش ٹوپے اور دیگر تمام اہم معاونین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ریاست میں موجودہ مالی بحران کے باوجود شہریوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور اسی وجہ سے مفت ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویکسینیشن پروگرام کی منصوبہ بندی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ مذکورہ گروپ کے شہریوں کو کووڈ موبائل ایپ پر اندراج کرانا چاہیے، کہیں بھی حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر رش نہیں ہونا چاہیے۔ ریاست میں مفت ویکسینیشن مہم کے لئے 6500 کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی۔۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔