’’میونسپل کے کام سے ناراض عوام نے بی جے پی کو زیرو پر لا دیا‘‘

میونسپل کی 5 سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ ’’دہلی کے عوام نے پانچ میں سے چار سیٹیں دے کر بتا دیا ہے کہ وہ عآپ سے بہت خوش ہیں اور بی جے پی سے ناراض۔‘‘

اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس
اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے میونسپل کی پانچ سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی زبردست جیت پر کہا ہے کہ دہلی کے عوام نے پانچ میں سے چار سیٹیں دے کر بتا دیا ہے کہ وہ اے اے پی حکومت کے کام سے بہت خوش ہیں اور بی جے پی سے ناراض ہونے کے سبب وہ پارٹی کو زیرو پر لے آئیں ہیں۔

اروند کیجریوال نے آج میونسپل کی پانچ سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن میں زبردست جیت پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنان سے ملاقات کرکے انھیں کامیابی کی مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے پانچ میں سے چار سیٹیں اے اے پی کو اور زیرو سیٹیں بی جے پی کو دی ہیں۔ اس کے لیے میں دہلی کے عوام کو بہت بہت مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ ساتھ ہی اے اے پی کے تمام کارکنان کو بھی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں‘ جنھوں نے خوب محنت کی تھی۔


اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ ایک بار پھر سے دہلی کے عوام نے اے اے پی کے کام پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ہم اچھا کام کر رہے ہیں‘ اس پر دہلی کے عوام نے مہر ثبت کی ہے۔ ضمنی الیکشن کے ریزلٹ سے جگ ظاہر ہے کہ دہلی کے عوام اے اے پی کے کام سے بے حد خوش ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔