پی چدمبرم نے کی گوا کے رائے دہندگان سے کانگریس کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل

پی چدمبرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں گوا کے لوگوں سے کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دینے اور نئی اسمبلی میں کانگریس کو واضح اکثریت دینے کی اپیل کرتا ہوں۔

پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پنجی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے اتوار کو گوا کے رائے دہندگان سے کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی چدمبرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں گوا کے لوگوں سے کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دینے اور نئی اسمبلی میں کانگریس کو واضح اکثریت دینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے گوا کے لوگوں کی بھلائی اور ایک اچھی اور ایسی حکومت منتخب کرنے کے لئے ان کے جوش پر یقین ہے، جو لوگوں کو ترقی، روزگار اور سیکورٹی فراہم کرے گی‘‘۔چدمبرم نے کہا کہ ان کی پارٹی نے نئے، نوجوان، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار امیدواروں کی ٹیم کو میدان میں اتارنے کی کوشش کی ہے۔


پی چدمبرم نے کہا کہ ’’گزشتہ چھ مہینوں میں مجھے گوا کے لوگوں کا پیار ملا ہے۔ میں نے اور میری پارٹی نے نئے، نوجوان، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار امیدواروں کی مخلوط ٹیم کو میدان میں اتار کر ان کا پیار برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے‘‘۔ گوامیں پیر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے 37 امیدوار اتارے ہیں، جبکہ اس کی اتحادی گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) نے تین امیدوار اتارے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔