نجکاری پر پابندی اور بے روزگاروں کو روزگار دینے کا اویس یاسین کا مطالبہ

ارریہ کانگریس کے سینئر رہنما اویس یاسین نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو نجکاری کی طرف لے جا رہی ہے۔ ملازمین کے لئے نجکاری کا مطلب یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم ہوں گی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ارریہ: کانگریس نے قومی جمہوری اتحاد حکومت کے ذریعہ ملک کی سرکاری کمپنیوں کی نجی کاری کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نجکاری پر پابندی عائد کی جائے اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ہونے والے بے روزگاروں کو روزگا مہیا کرایا جائے، ارریہ کانگریس کے سینئر رہنما اویس یاسین نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو نجکاری کی طرف لے جا رہی ہے۔ ملازمین کے لئے نجکاری کا مطلب یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم ہوں گی، کم معیار کی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور نجی سیکٹر میں صرف منافع کمانا اور لوگوں کا استحصال کرنا ایک اصول بن جائے گا۔

اویس یاسین نے کہا کہ نجکاری ہندوستان جیسے ملک کی فطری نہیں ہے۔ پھر بھی بی جے پی اپنے فائدے کے لئے تیزی سے نجکاری کو فروغ دے رہی ہے۔ ریلوے کی نجکاری نہ صرف عام آدمی کی جیب میں بلکہ روزگار کے معاملے میں بھی ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگی۔


اویس یاسین نے الزام لگایا کہ بہار حکومت تارکین وطن مزدوروں کے ووٹوں کی فکر ہے لیکن لاک ڈاؤن میں کام بند ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے مزدوروں کی فکر نہیں ہے۔ اب اس مسئلے کو حل کرنا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا پہلا فرض ہے۔ ”انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے گھر کے آس پاس مستقل ملازمتوں کی فراہمی حکومت کی نیت، پالیسی اور خلوص کا اصل امتحان ہے۔”

اویس یاسین نے کہا کہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے، حکومت سست معیشت کو درست اور مستحکم کرنے کی بجائے نجی نجکاری کی طرف گامزن ہے۔ بغیر کسی کی مرضی کے 50 سال کی عمر میں سرکاری ملازمین کی زبردستی ریٹائرمنٹ کی تجویز پیش کرکے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ حکومت چند سرمایہ داروں کی فلاح و بہبود چاہتی ہے۔


نجی کمپنیوں اور بڑے صنعتی گھروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے، موجودہ حکومت سرکاری کمپنیوں کو نقصان میں دکھا کر آہستہ آہستہ نجکاری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے کانگریس کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔، کانگریس ملک کو نجکاری سے بچا سکتی ہے اور گرتی ہوئی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لاسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔