کونو نیشنل پارک میں پیدا 4 چیتوں میں سے 2 دن کے اندر 3 کی موت، ایک کی حالت سنگین

مارچ ماہ میں ہی مادہ چیتا جوالا نے ان چاروں کو بچوں کو جنم دیا تھا، پیدائش کے تین ماہ بھی ابھی پورے نہیں ہوئے اور تین ننھے چیتوں کی موت سے پارک انتظامیہ پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp;@KunoNationalPrk</p></div>

تصویر بشکریہ@KunoNationalPrk

user

قومی آوازبیورو

کونو نیشنل پارک میں مادہ چیتا جوالا نے رواں سال مارچ ماہ میں 4 چیتوں کو جنم دیا تھا، ان میں سے اب تک تین کی موت ہو چکی ہے اور ایک کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ ایک ننھے چیتے کی موت گزشتہ منگل کے روز ہو گئی تھی، جبکہ جمعرات کے روز کونو نیشنل پارک انتظامیہ کے افسران نے مزید دو ننھے چیتوں کی موت کی اطلاع دی۔

کونو نیشنل پارک کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مادہ چیتا جوالا نے جن چار بچوں کو جنم دیا، ان میں سے مزید دو بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک زندہ بچے کی حالت سنگین ہونے کی خبر بھی انتظامیہ نے دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 مئی کی صبح جب ایک ننھے چیتے کی موت ہوئی تھی تو اس کے بعد جوالا کے تین دیگر بچوں کی لگاتار مانیٹرنگ کی گئی اور جوالا کو سپلیمنٹ فوڈ بھی دیا گیا۔ نگرانی کے دوران جیسے ہی سخت دھوپ ہوئی تو تینوں ننھے چیتوں کی طبیعت بگڑنے لگی۔ ان کی سنگین حالت اور جنگل کی گرمی کو دیکھتے ہوئے جنگل کے اہلکار انھیں علاج کے لیے لے گئے۔ علاج کے دوران طبیعت مزید بگڑنے سے دو دیگر بچوں کی بھی موت ہو گئی، جبکہ ایک دیگر بچے کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔


مارچ ماہ میں ہی مادہ چیتا جوالا نے ان چاروں کو بچوں کو جنم دیا تھا۔ پیدائش کے تین ماہ بھی ابھی پورے نہیں ہوئے اور تین ننھے چیتوں کی موت سے پارک انتظامیہ پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس دن چیتوں کی طبیعت بگڑی، یعنی 23 مئی کا دن، وہ دن اس سیزن کا سب سے گرم دن تھا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اس روز درجہ حرارت 46 ڈگری سلسیس کے آس پاس تھا اور لو چل رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔