راہل گاندھی نے کیا بنگلہ دیش جنگ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تصویری نمائش کا افتتاح

کانگریس ہیڈ کوارٹر میں 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کے موقع پر تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، غلام نبی آزاد، ملیکارجن کھرگے وغیرہ موجود تھے۔

تصویر ٹوئٹر @INCIndia
تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 1971 کی بنگلہ دیش جنگ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کی صبح کانگریس ہیڈ کوارٹر میں تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ 1971 میں پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے لڑی گئی تھی۔ اندرا گاندھی کی حکومت کے دوران پاکستان کو 1971 کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد پاکستان کے اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل امیر عبداللہ خان نیازی نے اپنے 93 ہزار فوجیوں کے ساتھ اتحادی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔

وجے دیوس ہر سال 16 دسمبر کو بنگلہ دیش کو پاکستان سے آزاد کرانے میں بھارت کی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس سال کانگریس پارٹی بنگلہ دیش کی آزادی کی 1971 کی 50 ویں سالگرہ پورے ملک میں منا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر آلوک کمار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ملک اسے آزادی کی جدوجہد کہتا ہے۔ یہ جنگ 1971 میں 25 مارچ سے 16 دسمبر تک جاری رہی۔ بنگلہ دیش نے اس خونی جنگ کے ذریعے پاکستان سے آزادی حاصل کی اور 16 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش بن گیا۔

تصویر ٹوئٹر @INCIndia
تصویر ٹوئٹر @INCIndia
تصویر قومی آوز/ویپن
تصویر قومی آوز/ویپن
تصویر قومی آوز/ویپن
تصویر قومی آوز/ویپن

آلوک کمار نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1971 کی ہند- پاک جنگ میں عالمی طاقتوں کے سامنے نہ جھکنے کی پالیسی اور بروقت فیصلہ لیا، پاکستان کو تقسیم کرکے اور بنگلہ دیش کو الگ ملک بنا کر جنوبی ایشیا کا جغرافیہ بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی ہندوستان اور پاکستان کی جنگ کے بعد مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کی شکل میں ایک آزاد ملک بن گیا۔ دونوں ملکوں نے اپنے اختلافات کو باہمی معاہدے کے ذریعے پرامن طریقوں سے، باہمی بات چیت کے ذریعے یا دیگر پرامن طریقوں سے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔