جھارکھنڈ میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے متجاوز

محکمہ صحت کے مطاباق کورونا کے 11 نئے مریض رانچی، ایک مشرقی سنگھ بھوم، ایک جامتارہ، ایک کھونٹی، ایک پاکور اور ایک مغربی سنگھ بھوم سے پائے گئے ہیں۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ہلاکت خیز کورونا وائرس سے نو مریض شفایاب جبکہ 16 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس عرصہ میں کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطاباق کورونا کے 11 نئے مریض رانچی، ایک مشرقی سنگھ بھوم، ایک جامتا رہ، ایک کھونٹی، ایک پاکور اور ایک مغربی سنگھ بھوم سے پائے گئے ہیں۔

ریاست میں کووڈ- 19 کے کل کیسز اب 348381 ہوگئے ہیں اور اب تک کل 15301114 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ جھارکھنڈ میں کورونا کے 120 فعال کیس ہیں جبکہ ریاست میں اب تک کورونا سے 343126 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف، ریاست میں اب تک 5135 مریض کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران دارالحکومت رانچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 نئے کیسز پائے گئے ہیں اور دارالحکومت رانچی میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 54 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔