’پہلے علاج کی کمی، اور اب حکومت کا ظلم‘

راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’زندگی کی قیمت لگانا ممکن نہیں ہے، سرکاری معاوضہ صرف ایک چھوٹی سی مدد ہوتی ہے، لیکن مودی حکومت یہ بھی کرنے کو تیار نہیں۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا کا قہر تھوڑا کم ضرور ہوا ہے، لیکن ہنوز اس کی دہشت جاری ہے۔ کورونا سے لاکھوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں پر مرکوزی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل ایک حلف نامہ میں کہا کہ ان کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ میں مرکز کے جواب کو لے کر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’زندگی کی قیمت لگانا ممکن نہیں ہے۔ سرکاری معاوضہ صرف ایک چھوٹی سی مدد ہوتی ہے، لیکن مودی حکومت یہ بھی کرنے کو تیار نہیں ہے۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کووڈ وبا میں پہلے علاج کی کمی، پھر جھوٹے اعداد و شمار اور اوپر سے حکومت کا ظلم۔‘


واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کے سبب مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب مانگا تھا۔ مرکز نے کہا تھا کہ کووڈ-19 کے متاثرین کو 4 لاکھ روپے کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا ہے، کیونکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون میں صرف زلزلہ، سیلاب اور قدرتی آفات پر ہی معاوضے کی سہولت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔