ایل پی جی کی قیمت بڑھا کر مودی حکومت نے صاف کر دیا کہ انھیں عوام کی تکلیف سے کوئی لینا دینا نہیں: راہل گاندھی

ہندوستان میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 105 روپے اور کولکاتا میں 108 روپے بڑھ گئی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں ایک بار پھر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر بڑھا کر مودی حکومت نے صاف کر دیا ہے کہ عوام کی تکلیفوں سے انھیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آج ایل پی جی، کل پٹرول-ڈیزل۔‘‘

واضح رہے کہ یکم مارچ کو مہنگائی کا زوردار جھٹکا عوام نے محسوس کیا ہے۔ ہندوستان میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 105 روپے اور کولکاتا میں 108 روپے بڑھ گئی ہے۔ 5 کلو والے کمرشیل رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں بھی 27 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ نئی شرحیں آج سے اثرانداز ہیں۔ عوام کے لیے تھوڑی راحت کی خبر یہ ہے کہ گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔