چین نہیں اب ہندوستان دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک!

صدیوں سے چین آبادی کے لحاظ سے سرفہرست رہا ہے لیکن اب ہندوستان نے اس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک اب چین نہیں بلکہ ہمارا اپنا ملک ہندوستان ہے۔ اس سال کے شروع میں عالمی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ 2023 میں ہندوستان میں سب سے زیادہ آبادی ہوگی۔ اب اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

اقوام متحدہ (یو این ایف پی اے) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان اب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ بھارت میں اب چین سے 20 لاکھ زیادہ لوگ ہیں اور اس ملک کی آبادی 140 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین میں شرح پیدائش میں کمی آئی ہے اور اس سال یہ مائنس میں ریکارڈ کی گئی۔


یو این ایف پی اے کی ’دی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ 2023‘ جس کا عنوان '8 ارب زندگیاں، لامحدود امکانات: حقوق اور انتخاب کا معاملہ' کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی آبادی اب 1428.6 ملین ہے، جبکہ چین کی آبادی 1425.7 ملین ہے۔ یعنی دونوں کی آبادی میں 29 لاکھ کا فرق ہے۔ رپورٹ میں تازہ ترین اعداد و شمار 'ڈیموگرافک انڈیکیٹرز' کے زمرے میں دیئے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے آبادی کے اعداد و شمار کے ریکارڈ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 1950 کے بعد ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، دراصل اقوام متحدہ کا قیام دوسری جنگ عظیم 1945 میں ختم ہونے کے بعد ہوا تھا اور 1950 میں اقوام متحدہ کی آبادی کے اعداد و شمار جمع کرنا اور جاری کرنا شروع کیا۔


یو این ایف پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی 25 فیصد آبادی 0-14 سال کی عمر کے گروپ میں ہے، 18 فیصد 10-19 سال کی عمر کے گروپ میں، 26 فیصد 10-24 سال کی عمر کے گروپ میں، 15-64 سال تک کے لوگ 68 فیصد اور 65 سال سے اوپر کے لوگ 7 فیصد ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم چین کو دیکھیں تو متعلقہ اعداد و شمار وہاں 17 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد، 69 فیصد اور 14 فیصد ہیں۔ وہیں 65 سال سے اوپر کے لوگ تقریباً 200 ملین ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔