راہل گاندھی نے پرانی دہلی میں رمضان کے ذائقوں کا لطف لیا تو بنگالی مارکیٹ میں گول گپوں کا مزہ

راہل گاندھی کا پرانی دہلی پہنچنا وہاں کے لوگوں کے لئے ایک خواب سے کم نہیں تھا اور بڑی تعداد میں لوگ ان کی تصویر کھینچتے اور ویڈیو بناتے نظرآ ئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ کانگریس میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ کانگریس میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کل شام کچھ دوکاندوراں اور لوگوں کی اس وقت لاٹری لگ گئی جب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پہلے بنگالی مارکیٹ پہنچے اور پھر رات کو پرانی دہلی  میں رمضان کی رونقوں اور کھانے کے ذائقوں کا بھر پور لطف لیا۔

راہل گاندھی نے پرانی دہلی میں رمضان کے ذائقوں کا لطف لیا تو بنگالی مارکیٹ میں گول گپوں کا مزہ

پرانی دہلی  میں جیسے ہی وہ پہنچے تو وہاں موجود لوگ  حیرت زدہ رہ گئے۔ پھر کیا تھا لوگوں کا ان کو دیکھنے کا  تانتا بندھ گیا ۔ لوگوں نے ان کے ویڈیو بنانے کے لئے اپنے اپنے موبائل کا خوب استعمال کیا ۔ راہل نے بنگالی مارکیٹ میں جب گول گپے کھائے تو لوگ اور دوکاندار دونوں  حیرت زدہ تھے ۔

راہل گاندھی نے پرانی دہلی میں رمضان کے ذائقوں کا لطف لیا تو بنگالی مارکیٹ میں گول گپوں کا مزہ

واضح رہے راہل گاندھی پرانی دہلی میں جہاں تربوز کی ایک قاش لئے  ہوئے دکھائی دے رہے ہیں  تو ایک تصویر میں وہ لوگوں سے گھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ نیلی رنگ کی ٹی شرٹ میں راہل جس وقت پرانی دہلی پہنچے تو وہاں بہت بھیڑ تھی اور رمضان کے آخری عشرے میں اس وقت لوگ جہاں خرید و فرخت میں مصروف ہوتے ہیں وہیں کچھ لوگ  رمضان کی اس رونق کو دیکھنے آتے ہیں۔

راہل گاندھی نے پرانی دہلی میں رمضان کے ذائقوں کا لطف لیا تو بنگالی مارکیٹ میں گول گپوں کا مزہ

بہرحال راہل گاندھی کا پرانی دہلی پہنچنا وہاں  کے لوگوں کے لئے ایک خواب سے کم نہیں تھا ۔ جس بڑی تعداد میں لوگ ان کی تصویر کھینچتے اور ویڈیو بناتے نظر آ  رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہورہا ہے اور وہ ایک پسندیدہ رہنما بن کر سامنے آ ئے ہیں ۔

راہل گاندھی نے پرانی دہلی میں رمضان کے ذائقوں کا لطف لیا تو بنگالی مارکیٹ میں گول گپوں کا مزہ
راہل گاندھی نے پرانی دہلی میں رمضان کے ذائقوں کا لطف لیا تو بنگالی مارکیٹ میں گول گپوں کا مزہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔