یوگی حکومت میں غریب، دلت اور محرومین کی کوئی سنوائی نہیں: پرینکا گاندھی

دلت کنبہ کے 4 اراکین کا بدھ کے روز قتل ہو گیا تھا، پرینکا نے کبنہ کی خواتین اراکین سے ملاقات کی اور ہمت بندھائی، اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور کچھ دیگر لیڈران ان کے ساتھ تھے۔

دلت کنبہ سے ملاقات کرتی ہوئیں پرینکا گاندھی
دلت کنبہ سے ملاقات کرتی ہوئیں پرینکا گاندھی
user

یو این آئی

پریاگ راج: پریاگ راج میں دلت کنبہ کے چار راکین کے قتل پر اترپردیش کی یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ غریب، دلت اور محرومین کی اس حکومت میں کوئی سنوائی نہیں ہے، مگر سماج کے اس طبقہ کو انصاف دلانے کے لیے ان کی پارٹی ہمیشہ تیار ہے۔ جمعہ کی شام پریاگ راج میں پرینکا نے پھول چند پاسی کے کنبہ سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ پھول چند پاسی سمیت کنبہ کے چار اراکین کو بدھ کی رات قتل کر دیا گیا تھا جن کی خون میں لت پت لاشیں پولیس کو جمعرات کو ملی تھیں۔

فافامؤ میں واقع متاثرہ کی رہائش گاہ پر پہنچی پرینکا نے کبنہ کی خواتین اراکین سے بات چیت کی اور انہیں ہمت بندھائی۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور کچھ دیگر لیڈران ان کے ساتھ تھے۔ متاثرہ اہل خانہ نے بتایا کہ پڑوس کے جاگیردار غنڈوں کو مقامی پولیس کا تحفظ حاصل تھا۔ انہو ں نے پہلے بھی کنبہ کو دھمکایا تھا جس کی شکایت پولیس سے کی گئی تھی لیکن پولیس نے ان کی بات نہیں سنی اور تھانہ سے بھگا دیا۔


پرینکا نے کہا کہ ریاست میں امن و قانون کی کھل کر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ اس حکومت میں غریبوں، دلتوں اور محرومین کی کوئی سنوائی نہیں ہے۔ آج یوم آئین ہے۔ انصاف آئین کی سب سے اہم روح ہے۔ میں انصاف کی لڑائی کے ساتھ ہوں۔ وہ شام کو تقریباً چار بجے دہلی سے پریاگ راج پہنچی تھیں جہاں سے وہ سیدھے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے لیے نکل گئیں۔ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور دیگر عہدیداران سڑک کے راستہ پریاگ راج پہنچے تھے۔ للو نے کہا کہ یوگی حکومت میں امن و قانون کی صورتحال تباہ حال ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔