کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو لے کر اب ایک نئی بات آئی سامنے

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں بھلے ہی کیٹرینہ اور وکی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے ہو رہی ہیں، لیکن یہ دونوں آئندہ ہفتے ممبئی میں کورٹ میریج کرنے والے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور کیٹرینہ کیف اور اپنی بہترین اداکاری سے کم وقت میں ہی سب کا دل جیتنے والے اداکار وکی کوشل کی شادی کے دن بہت قریب آ گئے ہیں۔ ابھی تک دونوں کی شادی کو لے کر کوئی حتمی تاریخ تو سامنے نہیں آئی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ وہ دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں 7 سے 9 دسمبر کے درمیان شادی کر سکتے ہیں۔ یہ بھی خبریں پہلے ہی سامنے آ چکی ہیں کہ راجستھان میں بالکل شاہی انداز میں دونوں کی شادی ہوگی۔ لیکن اب ایک نئی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ اس شاہی شادی سے پہلے ہی وکی کوشل خاموشی کے ساتھ کیٹرینہ کو اپنی دلہنیا بنا لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں بھلے ہی کیٹرینہ اور وکی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے ہو رہی ہیں، لیکن یہ دونوں آئندہ ہفتے ممبئی میں کورٹ میریج کرنے والے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وکی کوشل کی ماں یعنی اپنے ہونے والی ساس کے ساتھ کیٹرینہ کیف خوب شاپنگ کر رہی ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ راجستھان کی مشہور سووَت مہندی کیٹرینہ کورٹ میریج سے پہلے لگائیں گی یا پھر اس کے بعد۔


واضح رہے کہ راجستھان کے سوائی مادھو پور واقع 700 سال قدیم قلعہ میں کیٹرینہ اور وکی کی شادی سے متعلق خبریں بہت پہلے سے ہی سامنے آ رہی ہیں۔ دسمبر 7 سے 9 کے درمیان اس شادی کی باتیں اس لیے کہی جا رہی ہیں کیونکہ ان تاریخوں میں قلعہ کے ریسورٹ وغیرہ کی بکنگ بند ہے۔ اس شادی میں دولہا اور دلہن کے رشتہ دار اور دوستوں کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کی تقریب میں موبائل فون وغیرہ لے جانے پر پابندی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔