جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ جمعرات کی صبح جنوبی کشمییر کے ضلع شوپیاں میں چار مقامات پر چھاپے مارے۔

این آئی اے، تصویر یو این آئی
این آئی اے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ جمعرات کی صبح جنوبی کشمییر کے ضلع شوپیاں میں چار مقامات پر چھاپے مارے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں ڈالے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور جماعت اسلامی سے وابستہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے ہیں اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔


قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے چند روز قبل معروف حقوق بشر کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ واقع سونہ وار سری نگر اور ان کے دفتر واقع امیرا کدل سری نگر پر بھی چھاپے ڈال کر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔