اڈانی کی دولت میں مسلسل اضافہ، امبانی کے قریب پہنچے

کل کئی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں آئی تھی کہ گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن بلومبرگ کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوتم اڈانی اب بھی ان سے پیچھے ہیں۔

امبانی اڈانی / سوشل میڈیا
امبانی اڈانی / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریسز کے چیئرمین مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص لیکن اب ہندوستان کے ہی دوسرے امیر کاروباری گوتم اڈانی کی دولت ان سے کچھ ہی کم رہ گئی ہے۔ اڈانی تیزی کے ساتھ امبانی کے نزدیک پہنچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اڈانی کی دولت کے معاملہ میں امبانی کے قریب پہنچنا اس لئے ممکن ہو پایا کیونکہ ریلائنس گروپ کے حصص میں گراوٹ واقع ہو رہی ہے، جبکہ اڈانی گروپ کے حصص مضبوط ہو رہے ہیں۔ بلومبرگ بلینائر انڈیکس کے مطابق جمعرات 25 نومبر کو مکیش امبانی کی مجموعی دولت (نیٹ ورتھ) کم ہو کر 89.7 ارب ڈالر (تقریباً 6.698 لاکھ کروڑ روپے) رہ گئی۔ دوسری طرف اڈانی کی دولت بڑھ کر 89.1 ارب ڈالر (تقریباً 6.64 لاکھ کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے۔


مکیش امبانی کی دولت میں بدھ کے روز 1.32 ارب ڈالر (تقریباً 9841 کروڑ روپے) کی کمی واقع ہوئی، جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں 375 کروڑ ڈالر (تقریباً 2795 کروڑ روپے) کا اضافہ ہوا۔ اس کے باوجود مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص اور دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص ہیں۔ گوتم اڈانی ایشیا کے دوسرے امیر ترین اور دنیا کے 13ویں امیر ترین شخص ہیں۔

غور طلب ہے کہ کل کئی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں آئی تھی کہ گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن بلومبرگ کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوتم اڈانی اب بھی ان سے پیچھے ہیں۔ بلومبرگ روزانہ کی بنیاد پر انڈیکس شائع کرتا ہے اور اس کی رپورٹ کو مستند قرار دیا جاتا ہے۔


ریلائنس گروپ کی اہم کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص بدھ کے روز بی ایس ای پر 1.48 فیصد گر کر 2350.90 روپے پر بند ہوئے۔ دوسری طرف، اڈانی گروپ کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹیڈ 6 کمپنیوں میں سے اڈانی پورٹس میں 5 فیصد اور اڈانی انٹرپرائزز میں 2.76 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اڈانی گرین انرجی بھی فائدے میں چل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔