فرانس سے انگلینڈ جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار، 27 افراد ڈوب کر ہلاک

فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

لندن: فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پر پیش آیا۔

تارکین وطن کی کشتی بدھ کے روز فرانس سے انگلینڈ جانے والے انگلش چینل (رودبار انگلستان) کو عبور کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی۔ فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لئے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا۔


فرانسیسی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی گشتی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔