دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف مظالم پر این سی آر بی کی رپورٹ سے بی جے پی-آر ایس ایس کی سازش بے نقاب: کانگریس

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو دلتوں، ایس سی، ایس ٹی برادریوں کے خلاف جرائم پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کو تقسیم کرنے کے بی جے پی-آر ایس ایس کے سازشی ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو دلتوں، ایس سی، ایس ٹی برادریوں کے خلاف جرائم پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کو تقسیم کرنے کے بی جے پی-آر ایس ایس کے سازشی ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کا ایک دہائی سے سازشی ایجنڈا رہا ہے۔

کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’نیشنل کرائم رپورٹ بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ کے مطابق یہ ایس سی، ایس ٹی طبقوں کی زندگی کو غیر محفوظ بنانے کے لیے بی جے پی کا سیاہ خط ہے۔ ناانصافی، استحصال اور ظلم و ستم سماج کو تقسیم کرنے کے لئے ایک دہائی سے بی جے پی کا سازشی ایجنڈا رہا ہے۔‘‘


این سی آر بی کی رپورٹ کے گرافکس کو منسلک کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، ’’دلتوں اور قبائلیوں پر معمول کے مظالم بی جے پی-آر ایس ایس کے 'سب کا ساتھ' کی منافقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔‘‘

ان کے پوسٹ کردہ گرافکس کے مطابق دلت برادریوں کے خلاف جرائم میں 2013 کے مقابلے میں 46.11 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ قبائلی برادریوں کے خلاف جرائم میں 48.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس ملک میں دلتوں، قبائلیوں، ایس سی اور ایس ٹی برادریوں کے خلاف جرائم پر حکومت کی تنقید کرتی رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔