کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی ضروری: کانگریس

کانگریس ترجمان نے کہا کہ ملک میں کووڈ کا ٹیکہ بن چکا ہے لیکن ٹیکہ کاری تیزی سے نہیں ہو رہی ہے۔ یہی نہیں آرٹی پی سی آر کی ٹیسٹنگ میں تاخیر ہو رہی ہے۔ حکومت کورونا کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔

ابھیشیک منو سنگھوی، تصویر آئی اے این ایس
i
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کورونا کی دوسری لہر کی زد میں ہے اور حکومت اس کو روکنے میں ناکام رہی ہے اس لئے وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے قومی پالیسی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفریس میں کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے یا آنے والی ہے اور یہ دعوی کئی ریٹنگ ایجنسیاں بھی کرچکی ہیں لیکن حکومت اسے روکنے کے لئے ضروری قدم اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ملک میں کووڈ کا ٹیکہ بن چکا ہے لیکن ٹیکہ کاری تیزی سے نہیں ہو رہی ہے۔ یہی نہیں آرٹی پی سی آر کی ٹیسٹنگ میں تاخیر ہو رہی ہے۔ حکومت کورونا کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔


ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ کورونا کی ٹیکہ کاری کے لئے ایک قومی پالیسی بنائی جانی چاہیے۔ ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے اور مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دہلی میں ہفتے کو کورونا کے 823 معاملے سامنے آئے، جبکہ ستمبر میں اس سے کم معاملے تھے۔ اسی طرح سے پنجاب میں 2370 معاملے سامنے آئے ہیں، لیکن ستمبر میں جب کورونا بلندی پر تھا تو پنجاب میں ایک دن میں 800 معاملے ہر روز آرہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔